کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی ارشد شریف کی میت اسلام آباد پہنچائے جانے کے بعد پمز اسپتال میں ان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم مکمل کرلیاگیا۔
پمز ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اورسی ٹی اسکین تجویزکیا جس پر پوسٹمارٹم کے بعد میت کو ایکسرے ڈیپارٹمنٹ منتقل کیا گیا۔
پمز کے ترجمان کے مطابق پوسٹ مارٹم 6 کے بجائے 8 رکنی ٹیم نے کیا، ارشد شریف کے اہلخانہ کی درخواست پرای این ٹی سرجن اوراوایم ایف ایس سرجن کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
اوایم ایف ایس سرجن چہرے اور منہ کی سرجری میں مہارت رکھتے ہیں
ادھرحکومت نے ارشدشریف قتل کی تحقیقات کے لیے قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی ازسرنوتشکیل کردی ہے اور نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔کمیٹی میں ڈائریکٹرایف آئی اے اورڈپٹی ڈائریکٹرآئی بی شامل کیے گئے ہیں۔
کمیٹی معاملے کی تحقیقات کیلئےفوری طور پر کینیا جائے گی۔ کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی معاونت کرے گا۔