پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان زمان پارک سے بھاری سیکیورٹی کے حصار میں ایئر پورٹ روانہ ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلمان کو اپنے والد کی عیادت کے بعد آج لندن واپس روانہ ہونا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ لندن روانگی کے لیے زمان پارک میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ قاسم اور سلیمان عمران خان کی عیادت کے لئے پاکستان آئے تھے، دونوں صاحبزادے گزشتہ جمعرات کو زمان پارک لاہور میں واقع اپنے والد کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔
قاسم اور سلیمان نے اپنے والد عمران خان کے ساتھ جند روز گزارے جبکہ اس دوران پی ٹی آئی کے چیئرمن عمران خان نے بیٹوں کی آمد کے باعث اپنی سیاسی مصروفیات کو محدود کر دیا تھا۔
زمان پارک کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عیادت کیلئے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس کی پیش نظر زمان پارک کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے لئے کے پی کے پولیس کے کمانڈوز رہائش گاہ کے اندر تعینات کیا گیا جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر رہائش گاہ کی کھڑکیوں پر بلٹ پروف شیشے بھی لگا دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک میں اپنے بیٹوں قاسم اور سلمان کے ہمراہ موجود ہیں، تینوں باپ بیٹوں نے ناشتہ اکھٹے کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان آج صرف ضروری شخصیات اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج پارٹی رہنماؤں سے لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کریں گے اور 5 بجے کے بعد لانگ مارچ کے شرکاء سے وڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔