تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ جیو نے توشہ خانہ سے متعلق پروگرام اور خبریں برطانیہ میں نہیں چلائیں۔
جیونیوز انتظامیہ نے توشہ خانہ سے متعلق پروگرام اور خبریں برطانیہ میں نہ چلانے اور یوٹیوب پر اپ لوڈ نہ کرنے کی باتیں سراسر جھوٹ قرار دے دیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے جیو نے تمام پروگرام اور خبریں بغیر کسی ایڈٹ کے اپنے تمام انٹرنیشنل چینل پر چلائیں۔
یو ٹیوب پر بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پروگرام رات سے یو ٹیوب پر موجود ہے جب کہ توشہ خانہ سے متعلق خبر تصدیق کے بعد اخلاقی، پیشہ ورانہ اور قانونی تقاضے پورے کرکے نشر کی گئی۔