دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک بار پھر پہلے نمبرپر ہے۔
ائیر کوالٹی انڈیکس(اے کیو آئی) کے مطابق لاہورکا فضائی معیار انتہائی مضرصحت ہے، شہر میں ائیرکوالٹی انڈیکس 433 پوائنٹس پر ہے۔
اےکیو آئی کے مطابق کراچی آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے جس کا فضائی معیار 238 ریکارڈ کیا گیا۔
اسی کے ساتھ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں بھارتی شہر دہلی دوسرے نمبر پر آیا ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 306 ریکارڈ کیا گیا۔