وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت سرمایہ کاروں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے جرمن کمپنی انوویٹیو ٹیکنو پلس کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر جرمن کمپنی انوویٹیو ٹیکنو پلس نے گلگت بلتستان میں انرجی اور سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔
جرمن کمپنی انوویٹیو ٹیکنو پلس کے نمائندہ وفد نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ 50 میگاواٹ اور پنجاب حکومت کے ساتھ بھی 50 میگاواٹ انرجی کے منصوبوں کی تعمیر کے حوالے سے ایم او یو طے پایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے علاوہ جرمن کمپنی انوویٹیو ٹیکنو پلس کے نمائندہ وفد نے سیمنٹ فیکٹر کے قیام کے حوالے سے بھی وسیع سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سرمایہ کاروں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے جبکہ خصوصاً انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیساتھ مکمل تعاون کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے جرمن کمپنی انوویٹیو ٹیکنو پلس کے نمائندہ وفد کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Advertiseme