وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصد ارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں سالڈ ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔
نارویجن کمپنی نے اظہار دلچسپی کیا اور روزانہ ساڑھے 1200 ٹن سالڈ ویسٹ سے 55میگا واٹ بجلی کی پیشکش کردی۔
چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ نارویجن کمپنی ابتدائی طورپر250ملین ڈالرسرمایہ کاری کرےگی ، سالڈ ویسٹ سے حاصل کردہ انرجی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتوں کو دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں ویسٹ ٹوانرجی پراجیکٹ میں قواعدکےمطابق پوری معاونت کریں گے، پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ناروے، جرمنی ،دیگر ممالک سے آنے والے سرمایہ کاروں کی معاونت کیلئے تیار ہیں۔