تحریک انصاف کا اجتماعی استعفوں پر اصرار، اسپیکر قومی اسمبلی کا صاف انکار

پاکستان تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی کے اجتماعی استعفوں پر اصرار کر رہی ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اس معاملے پر صارف انکاری ہیں۔

تحریک انصاف کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی ٹکا سا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات خوش آئند ہے لیکن استعفوں کی تصدیق الگ الگ ہی ہو گی۔

تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے راجا پرویز اشرف کو ٹیلی فون پر کہا کہ اجتماعی استعفوں کی جگہ تحریک انصاف کا وفد اسپیکر کے سامنے بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق طے پایا ہے کہ اسپیکر کی گڑھی خدا بخش سے واپسی پر پی ٹی آئی وفد سے ملاقات ہو گی۔

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ راکین اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر الگ الگ ہی کرنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں