لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوشش ہے آج ہی اسمبلی تحلیل کر دیں۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے اور آئین کی پرواہ نہیں کہ صورتحال کیا ہے۔ 71 فیصد لوگ الیکشن میں جانے کے حامی ہیں۔ فاران احمد پر تشدد ہوا وہ عدالت پیش ہوئے۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور ناصر حسین شاہ پیسہ لے کر پنجاب آئے تھے اور اراکین صوبائی اسمبلیز کو پیسوں کی آفرز کی جا رہی تھیں۔ اراکین اسمبلی کو لوٹا بنایا گیا اور یہ اب اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے۔