اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ وہ ایک حد سے آگے نہیں جائینگے: شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ وہ ایک حد سے آگے نہیں جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں شیخ رشید نےکہا کہ عمران خان کے مطالبے کو بعض جگہوں سے سپورٹ حاصل ہے، وہ لوگ جنہیں آپ حریف سمجھ رہے ہیں وہ اصل میں حلیف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن کا سوچا جا رہا ہے جب کہ اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ وہ ایک حد سے آگے نہیں جائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر اداروں نے بندے روکے ہوتے تو 186 پورے نہ ہوتے، اگر جمالی صاحب ایک ووٹ سے وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک ووٹ سے تحریک اعتماد ناکام بھی ہوسکتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں