کراچی سے اسلام آباد سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پر گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیر ریلوے سعد رفیق بھی وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ تھے۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ایکسپریس ٹرین میں سہولیات کا جائزہ لیا، گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلویز مین لائن ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی، ٹرین سروس راولپنڈی، چکلالہ ،لاہور ، خانیوال ،بہاولپور ، روہڑی ،حیدرآباد اور ڈرگ روڈ ریلویز اسٹیشنز پر رکے گی۔
گرین لائن آج اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گی، ٹرین چین کی نئی بوگیوں سے آراستہ ہے، جس میں معیاری کھانے، بیڈ، وائی فائی اور انفوٹینمنٹ کی سہولیات مفت ملیں گی، خواتین کیلئے الگ سیٹوں کا انتظام کیا گیا ہے، وائی فائی کی سہولت بھی ملے گی۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے چین سے 46 نئی کوچز منگوائی گئی ہیں، پارلرکوچزمیں 56 افرادکےبیٹھ کرسفرکرنےکی گنجائش ہے۔ سروس کیلئے کال بٹںن اورسامان محفوظ رکھنےکیلئےمضبوط شیلف بھی بنائےگئےہیں۔