عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن نویں اقتصادی جائزے کے لیے آج پاکستان پہنچے گا اور آئی ایم ایف مشن 9 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا اور وفد پاکستان کے معاشی اہداف کا بھی جائزہ لے گا۔ وفد سیلاب کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا بھی جائزہ لے گا۔
آئی ایم ایف کا وفد توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کا بھی جائزہ لے گا جبکہ وفد نیپرا، ایف بی آر، اوگرا اور دیگر اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔