اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسران کو مزید مراعات دینےکا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کیلئے کامن پول فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق پی او ایس فیس،سروس چارجز،گرانٹس،منافع کے فنڈز ذاتی فلاح پر خرچ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کو ہیڈکوارٹر سپورٹ الاؤنس کے نام پر ماہانہ 40 ہزار روپے تک الاؤنس ملے گا جبکہ عارضی رہائش کیلئے 30 لاکھ روپے تک کا سامان خریدنے کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سینیئرافسران کو رہائش گاہ کا ماہانہ 3 لاکھ تک کرایہ بھی دیا جائے گا جبکہ ہاؤس رینٹ سبسڈی،فیول سبسڈی، بچوں کی تعلیم کیلئے اسکالر شپ بھی ملے گی۔