شیخ رشید کا جیل سے ریٹرننگ افسر کے نام خط

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جیل سے این اے 62 کے ریٹرننگ افسر کو خط لکھ دیا۔

شیخ رشید نے آر او کو لکھے گئے خط میں کہا ہےکہ براہ مہربانی میری پارٹی کو قلم دوات کا نشان فراہم کیا جائے، عوامی مسلم لیگ کا این اے 62 سے امیدوار ہوں اور خود پیش ہونا چاہتا ہوں۔
شیخ رشید نے اپنے خط میں کہا کہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملی بھگت سے مجھےاسکروٹنی میں شامل ہونے سے روکا، میں نے ملک میں صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کا بیان دیا ہے۔

سابق وزیر نے خط میں مزید کہا کہ 16 بار وزیر رہا،لال حویلی میری نہیں شیخ صدیق کی ملکیت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں