پی ایس ایل میں شرکت کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی پلیئرز پاکستان پہنچنا شروع

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 8 میں شرکت کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی پلیئرز پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے کولن منرو، انگلینڈ کے گس ایٹکنسن کراچی پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے مزید تین کھلاڑی (ریسی ون ڈر ڈسن ، پال اسٹرلنگ اور ٹام کرن) پی ایس ایل میں شرکت کے لیے آج کراچی پہنچیں گے۔

پاکستان پہنچ کر کولن منرو کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر پی ایس ایل کیلئے یہاں آکر اچھا لگ رہا ہے، مقابلے کی شروعات کا منتظر ہوں۔
گس ایٹکنسن نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے یہاں آنے پر فخر محسوس کررہا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کافی تعریف سنی ہیں۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے جیمز وینس پی ایس ایل میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے، وہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا پہلا میچ 16 فروری کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں