پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔
فارن سروسز اکیڈمی میں 42ویں ڈپلومیٹک کورس کے آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے فارن سروس آفیسرز نے دنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف بہترین انداز میں پیش کیا، ہمیں ہر میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔