عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا عملی طور پر آج پہلا دن ہے جس میں پاکستان گیس، بجلی کی قیمت اور منی بجٹ سمیت تمام کیے گئے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کرے گا جب کہ ایف بی آر اور ایس آر اوز سے متعلق بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہےکہ جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ تمام دستاویزات آئی ایم ایف سے شیئرکی جارہی ہیں اور پیشگی اقدامات کے بعد باقاعدہ اسٹاف لیول معاہدے پربات ہوگی۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے منی بجٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 170 ارب کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرے گا۔