ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ مجھے بابر پر تنقید کرنے والوں کی سمجھ نہیں آتی اور بابر بڑا پلیئر ہے جس کا دل بھی بڑا ہے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران صحافی نے محمد رضوان سے بابر کی کپتانی پر تنقید سے متعلق سوال کیا جس پر رضوان نے کہا کہ جو لوگ بابر پر تنقید کرتے ہیں وہ بھی پاکستان کیلئے سوچتے ہیں، پاکستان ٹیم کا جو کپتان ہوگا ہمارا کپتان وہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دین بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ جو امیر ہوگا اسی کو فولو کرنا چاہیے مگر نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے یہ سوال کسی کھلاڑی یا کسی بھی پاکستانی سے کریں تو سب کو پتا ہے کہ بابر بھی انسان ہیں، بابر سمیت ہم سب سے غلطیاں ہوتی ہیں ، بابر ایک بڑا پلیئر ہے جس کا دل بڑا ہے۔
جس ٹیم میں دوستی یاری نہ ہو تو وہ ٹیم ہی کہاں: رضوان
رضوان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹیم میں دوستی یاری پر ہونے والی تنقید کی سمجھ نہیں آتی، مجھے حیرت ہوتی ہے جس ٹیم میں دوستی یاری نہ ہو تو وہ ٹیم ہی کہاں، اگر ٹیم میں لڑائی جھگڑے ہوں تو آپ ہی کہیں گے ٹیم میں گروپ بندیاں ہورہی ہیں۔
سرفراز کی پرفارمنس پر کیے گئے سوال پر ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 سالوں میں سیفی بھائی نے ہمیشہ پرفارم کیا ہے، سرفراز محنتی ہے اور محنت پر یقین رکھتا ہے ، مجھے خوشی ہے کہ سرفراز نے پرفارم کیا اور وہ انشااللہ آگے بھی پرفارم کرتا رہے گا۔سرفراز کی پرفارمنس پر کیے گئے سوال پر ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پچھلے 3 سالوں میں سیفی بھائی نے ہمیشہ پرفارم کیا ہے، سرفراز محنتی ہے اور محنت پر یقین رکھتا ہے ، مجھے خوشی ہے کہ سرفراز نے پرفارم کیا اور وہ انشااللہ آگے بھی پرفارم کرتا رہے گا۔