اینٹی کرپشن نے پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو حراست میں لے لیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ محمدخان بھٹی بلوچستان میں سرحدعبورکرکے فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے اور وہ اس وقت کوئٹہ پولیس کی تحویل میں ہیں۔
سہیل ظفر کا کہنا ہےکہ محمدخان بھٹی کوپنجاب واپس لانے کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔