مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
جھنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں عامر کیانی اور فواد چوہدری بھی موجود تھے۔
شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک اور منشور کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کی تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد بھی دی۔
یاد رہے کہ شیخ وقاص اکرم نے 2013 میں مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور وہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 115 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔