لاہور ہائی کورٹ نے 2 نیب کیسز میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔
عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور نیب کی جانب سے آج پیشی کے لیے بلائےگئے 2 نوٹسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔
عدالت نے 10 دن کے لیے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔
وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ تادیبی کارروائی سے بھی روک دیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ذمہ داری سے حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں۔
دوران سماعت عمران خان روسٹرم پر آگئے اور بیان دیا کہ الیکشن کااعلان ہوچکا ہے اور سارا وقت عدالت اور وکیلوں کے ساتھ گزرتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ان کی الیکشن مہم گھر سے عدالتوں تک کی ہے،ٹکٹوں کی تقسیم کا وقت نہیں مل رہا، 50 سال میں ایک مقدمہ میرے اوپر نہیں ہوا، 6 ماہ میں 96 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔