چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی کی عدالت کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی جب احاطہ عدالت کے پاس پہنچی تو عدالت کے احاطے کا لوہے کا دروازہ بند کردیا گیا اور عمران خان کو پیدل جانے کا کہا گیا جس پر سابق وزیراعظم وہیں کھڑے ہوگئے اور دروازہ کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔
عمران خان نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ اپنی سکیورٹی کے ساتھ عدالت جائیں گے جب کہ اس دوران انہوں نے اپنی ذاتی سکیورٹی کے ساتھ اندر جانے کی کوشش کی جس پر انتظامیہ نے عمران خان کو ذاتی سکیورٹی ساتھ لے جانے سے روک دیا۔
انتظامیہ کی جانب سے منع کرنے پر عمران خان گاڑی سے اترگئے اور پیدل ہی عدالت چلے گئے تاہم اس دوران ان کے ذاتی گارڈز نے انہیں حصار میں لیے رکھا۔