پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور علی محمد خان کو سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔
سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی کے الیکشن التوا کیس کی سماعت کے سلسلے میں پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں جب کہ عدالت میں مخصوص افراد کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، علی محمد خان اور فواد چوہدری عدالت میں جانے کے لیے پہنچے تو انتظامیہ نے حماد اظہر اور علی محمد خان کو عدالت میں جانے سے روک دیا جس پر فواد چوہدری نے پولیس سے درخواست کی کہ حماد بیرسٹر بھی ہے اسے آنے دیں۔
تاہم پولیس نے حماد اظہر اور علی محمد خان کو داخلے کی اجازت نہ دی جس پر فواد چوہدری دونوں ساتھیوں کو چھوڑ کر عدالت چلے گئے۔