سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کی بے وقوفی سے عمران خان کی مقبولیت مزید بڑھ گئی، سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ انتخابات کراؤ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکومت کے مؤقف پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول آگیا ہے، اگر ہمت ہے تو ججز کے خلاف ریفرنس لائیں۔ ججز کے خلاف ریفرنس کی خواہش صرف مریم نواز کی ہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک میں انتخابات کی تیاریاں ہورہی ہیں جبکہ حکمران انتخابات سے فراری ہیں۔ صرف 3 سیاسی جماعتوں نے اب تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں، باقی جماعتوں کے پاس امیدوار بھی موجود نہیں ہیں۔