الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کیلئے ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا۔
نئے شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیاں 6 مئی تک کی جائیں گی، حلقہ بندیوں پر 22 مئی تک اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے۔
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر 6 جون کو فیصلے ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 9 جون کو شائع کی جائے گی.