مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا۔
ملزم راؤ گل خان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا، وکیل ملزم فہیم حیدر اور تھانہ سیکرٹریٹ کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے عدالت سے ڈرائیور کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم وفاقی وزیر کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔