وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
اعلیٰ عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل، اسٹیٹ بینک، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیے گئے، جس پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ پہنچ گئے۔