سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست پر سماعت کا آغاز ہو گیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا3 رکنی بینچ سماعت کر رہاہے، 3رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
کمرہ عدالت میں سیاسی رہنماؤں اور وکلا کی بڑی تعداد موجودہے، چیف جسٹس نے سماعت کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا۔
چیف جسٹس نے کہاکہ مولا کریم ہمیں نیک لوگوں میں شامل کر، لوگ ہمیں اچھے الفاظ میں یاد کریں، اس موقع پر انہوں نے سراج الحق کو خرا ج تحسین پیش کیا اور کہاکہ انہوں نے اچھا اور نیک کام شروع کیا ہے۔