آسٹریلیا نے چاند نظر آنے میں دشواری کے باعث ہفتے کو عید الفطر کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چاند نظر آنے میں دشواری کے باعث آسٹریلیا میں فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر عید کا اعلان کر دیا گیا اور اب آسٹریلیا بھر میں 22 اپریل بروز ہفتے کو عید منائی جائے گی۔
آسٹریلین فتویٰ کونسل کی جانب سے عیدالفطر کا اعلان جاری کردہ بیان میں کیا گیا۔ جسے بین الاقوامی فلکیات مرکز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ٹوئٹر” پر شیئر بھی کیا۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کو رمضان المبارک کا مہینہ مکمل ہو جائے گا اور ہفتہ یعنی 22 اپریل 2023 کو عید الفطر کا پہلا دن اور یکم شوال ہو گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے باضابطہ طور پر عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔