تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے گھر میں پولیس آپریشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا گیا۔
پولیس آپریشن کے خلاف پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت،اینٹی کرپشن اورآئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدالت نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی 6 مئی تک ضمانت منظور کی تھی لہٰذا گھر پر چھاپہ غیرقانونی اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ اس مقدمےکے علاوہ اگرکوئی ایف آئی آر درج ہے تو عدالت کے روبرو پیش کی جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت ظہور الٰہی روڈ کلیئرکرنے کا حکم دے اورپولیس کو ہٹنےکی ہدایت جاری کرے جب کہ عدالت حفاظتی ضمانت کی میعاد مکمل ہونے تک پرویز الٰہی کی گرفتاری روکنےکاحکم دے۔