وفاقی وزیرتوانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کچھ بھی کہتے رہیں حکومت بجٹ پیش کرے گی۔
رانا ثنا اور خواجہ آصف کو پتا نہیں، اگلی حکومت کو بجٹ پیش کرنا چاہیے، فواد چودھری
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان ایک ہفتے میں سات مرتبہ بیان بدل دیتے ہیں کہ ان کی حکومت کس نے توڑی؟
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا عام انتخابات اکتوبر میں ہوں گے، وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کچھ دیر قبل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگلی حکومت کو بجٹ پیش کرنا چاہیے۔