مالاکنڈ کے جوڈیشل کمیشن مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ درگئی عدالت کی جانب سے مراد سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ وارنٹ گرفتاری دفعہ 204 کے تحت جاری کیے گئے جس کے مطابق مراد سعید کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
میری جان کو خطرہ ہے، مراد سعید کاصدر مملکت کو خط
مراد سعید کے خلاف دفعہ 204 ضابطہ فوجداری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما پر دفعہ 124 اے، 153، 500، 504 اور 506 کے تحت 28 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرچکے ہیں کہ اب مراد سعید کی جان کو خطرہ ہے، کہا جا رہا ہے کہ پیچھے دہشت گرد ہیں۔