: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بھی شاہ محمود قریشی کو پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وکلا نے ان کو گرفتار ہونے سے بچا لیا تھا۔ جس کے بعد شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر اسلام آباد ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے تھے۔