وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی، فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
انہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا جی ایچ کیو اورائیر بیس پر حملہ کیا گیا، ایف سی اسکول کو تباہ کیا گیا، پاکستانی تاریخ میں کبھی ایسا گھناؤنا اور دلخراش منظر نہیں دیکھا، ہمیں ساری صورتحال کا جائزہ لینا ہو گا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا شہیدوں اور غازیوں کی بے حرمتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، جرم کرنے والا بچ کر نہیں نکلے گا، قانون اپنا راستہ بنائے گا۔
انہوں نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا وزیراعظم بھی حکم دے تو ان واقعات کے مجرموں کو نہ چھوڑا جائے، اگر ملوث افراد کو سخت سزا ملے گی تو آئندہ اس طرح کے واقعات نہیں ہوں گے۔