عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالرز مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔
عالمی بینک کے مطابق یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کیلئے منظور کی گئی ہے۔
رقم خیبرپختونخواکے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی، اس رقم سے 55 لاکھ متاثرین کو فائدہ پہنچے گا۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔