لاہور: سوشل میڈیا پر 10 ہزار روپے مالیت کے پاکستانی کرنسی نوٹ کی تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 10 ہزار روپے مالیت کا نیا کرنسی نوٹ جاری کرنے والا ہے۔ جبکہ اس تصویر کو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین پاکستانی معیشت کی زبوں حالی اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کی دہائی دے رہے ہیں۔ تاہم اگر اس نوٹ کو غور سے دیکھیں تو کئی ایسی چیزیں نظر آئیں گی جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نئے نوٹ کی یہ تصویر جعلی ہے۔جبکہ اس نوٹ پر گورنر اسٹیٹ بینک کا نام یاسین انور درج ہے جو 19 اکتوبر 2011 سے 31 جنوری 2014 تک اسٹیٹ بینک کے گورنر رہ چکے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک کے موجودہ گورنر جمیل احمد ہیں۔
قانون کے مطابق کسی بھی نئے نوٹ پر موجودہ گورنر اسٹیٹ بینک کا نام درج کیاجاتا ہے۔ علاوہ ازیں اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک 10 ہزار روپے مالیت کا کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری نہیں کررہا، عوام ایسی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس طرح کی خبروں کی تصدیق کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو وزٹ کریں۔ واضع رہے کہ 10 ہزار روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری ہونے کی افواہیں 2018 میں بھی منظر عام پر آئی تھیں جوبعد میں غلط ثابت ہوئیں
Load/Hide Comments