کولمبو ٹیسٹ، سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لئے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں جاری ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کو آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرناپڑگیا جب مجموعی سکور 9 ہوا تھا تو نیشان مدوشاکا کو شان مسعود نے رن آؤٹ کر دیا۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ کوشال مینڈس کی گری انہیں شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا، مینڈس نے چھ رنز بنائے۔

جب مجموعی سکور 35 ہوا تو انجیلو میتھیوز نسیم شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے انہوں نے 9 رنزبنائے، ان کے بعد کپتان دیموتھ کرونارتنے بھی نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے انہوں نے 17 رنز بنائے۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ4 وکٹوں سے جیت لیا

اس طرح نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے چار کھلاڑی 36 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے، اب تک 18 اوورز کا کھیل ہو چکا ہے اور سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لئے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ سری لنکا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں