نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، سرفراز بگٹی کو وزیر داخلہ جب کہ شمشاد اختر کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا۔
ان کے علاوہ ڈاکٹر عمر سیف کو وزیر آئی ٹی، مرتضی سولنگی کو وزیر اطلاعات، جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ کا منسب سونپا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کو وزیر دفاع بنایا جا رہا ہے،عائشہ رضا فاروق وزیر صحت جب کہ اعجاز گوہر کو وزیر برائے صنعت و تجارت کا منصب دیا گیا ہے۔
وکیل احسن بھون کو نگران وزیر قانون مقرر کر دیا گیا، تابش گوہر نگران وزیر توانائی ، انیق احمد کو نگران وزیر مذہبی امور جب کہ اعجاز گوہر نگران وزیر تجارت مقرر کر دیا گیا ہے۔
ایوان صدر میں نگران وفاقی کابینہ میں شامل وزرا اور معاونین خصوصی کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت نے ان سے حلف لیا ۔