بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع ہو گئی، نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) کا چینی کمپنی سیوا لاجسٹکس کے ساتھ اشتراک ہو گیا۔
پہلی بار یواین کی بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت سامان کی سرحد پار نقل وحمل ہوئی، یہ اقدام چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار تجارت کو مزید فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
چین: ریسٹورنٹ میں گاہکوں کے بال دھونے کی سہولت متعارف
منصوبے سے وسطی ایشیائی ریاستوں سے رابطہ قائم کرنے اور محفوظ زمینی راستے کی فراہمی ہو گی، پراجیکٹ کے ذریعے وقت اور لاگت میں کمی لا کر کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔
چین نے کاشغر، خنجراب ٹریڈنگ اینڈ سروس (لینڈ بارڈر پورٹ) کو قومی لاجسٹکس مرکز کا درجہ دیا ہے، کاشغر میونسپل پارٹی کمیٹی کے نمائندے نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو اعلیٰ معیار کا مثالی نمونہ قرار دیا۔