الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ندیم اسلم چوہدری کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ لکھا جس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ندیم اسلم چوہدری کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ اپنے امور غیرجانبداری اور مستعدی سے سرانجام نہیں دے رہے ہیں، کے پی کے صاف شفاف منصفانہ عام انتخابات کے لئے درکار معاونت نہیں کر پا رہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کے لئے صاف ستھرے اور مستعد افسر کو تعینات کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ کو ہٹا کر فوری نیا آفیسر تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔