پاکستان ریلویز نے مسافروں ٹرینوں اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے 5 فیصد بڑھا دیے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 2 ستمبر 2023 سے لاگو ہو گا۔دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے پر اضافی بوجھ پڑ گیاہے۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے سے ریلوے پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،پاکستان ریلوے کے سسٹم پر روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ لیٹر ڈیزل استعمال ہوتا ہے۔
فی لیٹر18.5 روپے کا اضافہ ہونے سے ریلوے پر روزانہ کی بنیاد پر 65 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے،ترجمان ریلویز کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کے دوران ساڑھے 19 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔