وزارت توانائی نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کر دی۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق تجویز پریکم اکتوبر سے 15 فروری تک عملدرآمد کا امکان ہے ، جس کیلئے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا ،بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے روزانہ 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت ہو گی۔