مراکش میں 6.8 شدت زلزلے کے جھٹکے میں 296 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مراکش میں آنے والے شدید نوعیت کے زلزلے سے عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور کئی شہروں میں نقصان ہوا۔ متعدد عمارتیں گر گئیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا: پہلی ٹیکٹیکل ایٹمی حملہ کرنے والی آبدوز لانچ
مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا۔
زلزلے کے باعث سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔