چئیرمین نیب افتاب سلطان ،پراسکیوٹر جنرل اصغر حیدر کے بعد ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے بھی استعفیٰ دیدیا۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی چئیرمین نیب نے اپنا استعفی چئیرمین نیب کو جمع کرا دیا۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر نے استعفیٰ دیدیا
ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی چئیرمین ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے۔
یاد رہے، اکتوبر 2021 کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظاہر شاہ کی ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی منظوری دی تھی، اس سے قبل ظاہر شاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھے.