لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی واقعہ سے متعلق 2 مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی کے متعدد روپوش رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
مذکورہ مقدمات میں کارروائی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں میں فرخ حبیب، اعظم سواتی، حماد اظہر اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں مگر ملزمان نے دانستہ طور پر خود کو روپوش کررکھا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو انسداد دہشتگردی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری ہر صورت مطلوب ہے، قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔
عدالت نے پولیس کی درخواست پر میاں اسلم اقبال ،زبیر خان نیازی،مراد سعید،امتیاز محمود ،حافظ فرحت عباس حامد رضا ،شیخ امتیاز ، محمد اعظم خان سمیت دیگر کے خلاف شیر پاؤ پل پر انتشار انگیز تقریر اور سرور روڈ پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اشتہار جاری کردیے۔