صدر مملکت عارف علوی کل نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔
ذرائع ایوان صدر کے مطابق حلف برداری کی تقریب دن 11 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔
صدر نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی
واضح رہے کہ صدرِ مملکت نے 21 جون کو آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری تھی۔