وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہو گا۔
سی ڈی اے بورڈ نے کرایوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ سا ل میٹرو بس سروس کے کرایوں کے حوالے سے ٹینڈر کی نسبت اب میٹرو بس سروس کے اخراجات تقریباً دوگنا ہو گئے ہیں جن کے باعث میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کردیا
حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں کو 30 روپے سے بڑھانے کی تجویز سی ڈی بورڈ کو ارسال کی تھی تاہم بورڈ نے کرایہ 20 روپے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری دیدی ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ ہو جائے گا۔