پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے اتحاد ہو سکتا ہے۔
صحافیوں سےغیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلیٰ عہدیدار انہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے ، تھپڑ بھی مارتی ہے اورروتی بھی ہے، یہ واحد پارٹی ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دورمیں اقتدارمیں رہی۔
منظور وسان نے نگران حکومت سے متعلق پھر خواب دیکھ لیا
انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہو سکتے ہیں، انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی ۔
منظور وسان نے کہا کہ ہم نے جیلوں میں بھی جیے بھٹو کا نعرہ لگایا، آج کل مجھے نیند نہیں آتی اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔