کراچی: حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 6 ملزمان گرفتار، 35 ہزار امریکی ڈالرز برآمد

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مختلف شعبہ جات کے عملے نے کراچی میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار سے منسلک 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 35 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن، کاپوریٹ کرائم اور کمرشل بینک سرکل نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے 35 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے جبکہ ملزمان 23 ہزار امریکی ڈالرز کی خریدوفروخت کے حوالے سے مطمئن کرنے میں بھِی ناکام رہے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کیلئے زیر استعمال مختلف دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

گرفتار ملزمان میں زیاد خان، محمد عرفان، فرقان، محمد سلیم، محمد رضا اور سید اسامہ شامل ہیں۔ ملزمان کافی عرصے سے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں