احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت کی ،چیئرمی پی ٹی آئی کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئیں ، ان کی طرف سے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیے۔
آڈیو لیک ، بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
عدالت نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنے یا نہ کرنے پر دلائل طلب کیے۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ ان سے بیان لے لیتے ہیں کہ یہ بشریٰ بی بی کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر میرٹ پر درخواست ضمانت خارج ہو جائے تو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے دلائل کے بعد بشریٰ بی بی کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 اکتوبر تک توسیع کر دی۔