سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے بعد احتساب عدالت میں ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے، مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کیخلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس دوبارہ کھل گیا۔
رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دس اکتوبر کو طلب کر لیا ہے ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے طلبی کا سمن جاری کر دیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر
یاد رہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف کیس واپس نیب کو بھیج دیا تھا۔